لاہور(اے ون نیوز)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا ءاور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاڈی آ ئی جی عمر ان کشو ر اور ڈی ایس پی کینٹ چو دھر ی فیصل شر یف سمیت دیگر افسر ان نے شر کت کی ۔
ڈی آ ئی جی عمر ان کشو رنے بتا یا کہ گرفتار ملزمان میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں، ملزمان مشہور اور مالدار شخصیات کو ہنی ٹریپ کرکے پیسے بٹورتے ہیں، ملزمان کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاﺅن نے گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی واغوا ءکی منصوبہ بندی مرکزی ملزم حسن شاہ نے کی،ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کا ننکانہ صاحب میں چھاپہ مارا گیا ،مرکزی ملزم قابونہ آیا جبکہ پولیس نے ساتھیوں کوحراست میں لے لیا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں خلیل الرحمن قمر سے فون پر بات کرنے والی آمنہ عروج بھی شامل ہے، ملزمان شہر میں متعدد افراد کو ہنی ٹریپ کر چکے ہیں، گروہ کے چند افراد کو لاہور جبکہ باقی کو دیگر شہروں سے گرفتار کیا گیا۔ڈی ایس پی چو دھر ی فیصل شر یف نے بتانا ہے کہ لڑکی کا خلیل الرحمان قمر سے 5تا6 روز سے رابطہ تھا، لڑکی نے ظاہر کیا کہ وہ انگلینڈ سے آئی ہے اور ڈرامہ بنانا چاہتی ہے۔ پولیس نے ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرکوہنی ٹریپ والی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
ملزمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خلیل الرحمان قمرسے10سے15دن تک بات ہوئی، تصاویر کا تبادلہ ہوا،انہوں نے ملنے کاکہا تب میں نے گھر بلا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمہ آمنہ عروج گوجرانوالہ کی رہائشی،ہائی پروفائل افرادکو جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹورتی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوﺅں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔