صوبائی دارالحکومت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش کرنے پر 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمان کو اسلحہ ساتھ لے کر چلنے اور نمائش پر گرفتار کیا گیا، جن میں سے 5 ملزمان کو ستوکتلہ پولیس نے گرفتار کیا،3 ملزمان کو قلعہ گجر سنگھ پولیس اور 3 ملزمان کو نصیر آباد پولیس نے گرفتار کیا۔لاہور پولیس نے مزید بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔