اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ارشد شریف قتل کیس میں بڑی پیش رفت

نیروبی (اے ون نیوز) صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں کینیا کی ایلیٹ پولیس یونٹ کے خلاف ٹرائل کا آغاز ہوگیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کا کیس کجیادو ہائی کورٹ میں شروع ہوگیا ہے جہاں درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا تھا، جس کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ارشد شریف کو گزشتہ سال اکتوبر میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ ایک اور پاکستانی شہری کے ہمراہ کار میں نیروبی کے باہر ایک چیک پوائنٹ سے گزر رہے تھے جہاں پولیس نے ان پر فائرنگ کردی تھی۔

نیروبی پولیس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارشد شریف کو غلط شناخت پر گولی لگی جب اسی طرح کی ایک اور کار کی تلاش کی جا رہی تھی جو کہ بچے کے اغوا میں ملوث تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button