اہم خبریںپاکستانکھیل

پاکستان کے ہیروارشد ندیم کی شاندار جیت پر بھارتی میڈیا بھی عش عش کر اٹھا

نئی دہلی (اے ون نیوز ) پاکستان کے ہیروارشد ندیم کی شاندار جیت پر بھارتی میڈیا بھی عش عش کر اٹھا۔بات بات پر پاکستان پر تنقید کے نشتر چلانے والا بھارتی میڈیا پیرس اولمپکس 2024ءمیں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی کھلاڑی ارشد ندیم کے گن گا رہا ہے۔

اے ون ٹی وی کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز و ویب سائٹس جہاں چاندی کا میڈل جیتنے والے اپنے جیویلن کھلاڑی نیرج چوپڑا کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور ڈھارس بندھا رہے ہیں وہیں بھارتی میڈیا ارشد ندیم کی طاقت اور ہمت کے بھی گن گا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا ’اینسٹینٹ بالی ووڈ‘ نے ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی کھلاڑی کے لیے تعریفی پوسٹ شیئر کی ہے۔اس پوسٹ میں بھارتی میڈیا نے ارشد ندیم کو ’ناقابل یقین حد تک ہنر مند‘ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا ارشد ندیم کے پاس وسائل کی کمی کے باوجود ا±ن کی صلاحیتوں کے گن بھی گا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button