لاہور(اے ون نیوز)آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے وزارت عظمی کے امیدوار کو مباحثے کا چیلنج کیا ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا مسلم لیگ ن لاہور والوں کا ایسا پاور شو نہیں کرسکتی جیسا آج مختصر نوٹس پر پاکستان پیپلزپارٹی نے کیا،دنیا دیکھ لے کہ لاہور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہاآج کا تاریخی جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہور والوں نے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے والے کو مسترد کردیا ہے،آج لاہوریوں نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت کے چاہنے والے ہیں اور سیاست میں نئی سوچ کو پسند کرتے ہیں۔