پی ٹی آئی رہنمامیاں اسلم اقبال کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،میاں اسلم اقبال اورانکےبھائی کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونےکیخلاف اپیلیں منظور کر لی گئیں، اپیلٹ کورٹ نے آراوزکا میاں اسلم اقبال اور جاوید اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کافیصلہ کالعدم قراردیدیا۔
جسٹس طارق ندیم پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں پرسماعت کی،اپیل کندگان کی جانب سے حفیظ الرحمان چودھری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے،ریٹرننگ افسران پی پی 117کی جانب سے ریکارڈ پیش کیا گیا، حفیظ الرحمان چودھری ایڈووکیٹ نے کہاکہ اسلم اقبال اور جاوید اقبال کسی مقدمہ میں سزا یافتہ نہیں ،تجویز و تائید کندہ کے پیش نہ ہونے پر آر اوز نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے ،قانونی طور پر دونوں بھائی الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں۔
جسٹس طارق ندیم نے کہاکہ تجویز او تائید کندہ کا ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونا لازم نہیں ،الیکشن کمیشن کے وکلانے اسلم اقبال اور جاوید اقبال کی الیکشن اپیلوں کی مخالفت کی،الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے فریقین کے وکلاکےدلائل سننےکےبعد الیکشن اپیلیں منظور کرلیں۔