پولیس کی وردی، چہرے پر ہیلمٹ، موٹرسائیکل پر سوار،پشاور خودکش حملے کے تہلکہ خیز انکشافات
پشاور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل آ ف پولیس خیبر پختو نخوا معظم جا ہ انصا ری نے کہا ہے کہ پولیس لا ئن مسجد دھما کہ میں کو ئی ڈورن کا استعمال نہیں ہوا یہ خو د کش حملہ تھا
خو د کش حملہ آور پولیس لبا س میں،ملبو س ہو کر مو ٹر سا ئیکل پر پو لیس لا ئن میں داخل ہو ا ہے اور ایک بجکر 17منٹ پر مسجد کے اندر دھما کہ ہوتا ہے پولیس نے خو د کش حملہ آور کو ڈھو نڈ نکلا اور اسکی نیٹ ورک اور سہو لت کا رو ں تک بہت جلد پہنچ جائینگے۔ مبینہ خو د کش حملہ آور کی شناخت کیلئے خا تو ن کی ڈی این اے حاصل کر لی ہے شک کی بنیا د پر چند افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لا ئن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس لین دھماکے کے بعد ہم سب غمزدہ ہیں ایک ایک شہید کا بدلہ لیا جائے گاانہو ں نے بتایا کہ د دھماکے کے بعد پولیس اہلکاروں کا احتجا ج میرے لیئے تکلیف دہ ہے۔ہم دہشت گردو کے نیٹ ورک کے قریب ہیں اور انکے سہولت کا رو ں کی بھی بہت جلد شناخت کی جا ئیگی انہو ں نے بتایا کہ شہیدوں کو قاتلوں کو چن چن کر ماریں گے آئی جی پی نے بتایا کہ پولیس والے میرے بچے ہیں میرے بچوں کو احتجاج پر اکسانا زیادہ تکلیف دہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین دن میں تین گھنٹے سویا ہوں۔ ہم پولیس کے قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔
آ ئی جی پی نے بتا یا کہ پشاور ڈرون حملے کا شوشہ چھوڑنا کیس کی تفتیش کو غلط رخ دینا ہے۔ لہذا میرے پولیس فورسز پر سیا ست کر نا اور غلط فہیمی اور پرو پیگنڈا کر نا چھوڑ دیا جائے انصا ف فراہم کر نا ہما را کا م ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ پولیس لا ئن مسجد ڈرون حملہ ہوتا تو گڑھا ہوتا آ ئی جی پی نے بتا یا کہ کئی فٹ بڑے مسجد کے ہال میں کوئی پلر نہیں چھت دیوار پر قائم تھی دھماکے کے ساتھ ہی چھت نمازیوں پر گری ہے انہو ں نے بتا یا کہ خود کش حملہ آور کو ڈھونڈ لیا ہے جسکی سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج بھی حا صل کر لی گئی ہے آ ئی جی پی نے بتایا کہ خو د کش حملہ آور پولیس وردی میں موٹر سا ئیکل پر خیبرر روڈ سے پولیس لین آیا جس نے جیکٹ اور ہیلمٹ پہن رکھا تھا ا نہو ں نے بتایا کہ پولیس کو وہ موٹر سائیکل بھی مل گئی ہے اس کے مالک کا پتہ لگا لیا گیا ہے اب سہولت کاروں کو ڈھونڈ نکالنا ہے۔
آئی جی پی نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے موٹر سائیکل کو خراب ظاہر کے پیدل پولیس لین میں اندر گیااور گیٹ پر اہلکار سے مسجد کا پتہ معلوم کیا گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے پیٹی بند بھائی سمجھ کر خود کش کو چیک نہیں کیا انہو ں نے بتایا کہ خود کش حملے میں بارہ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیاہے دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ ملے ہیں جو خود کش حملہ ثابت کرتا ہے انہو ں نے بتایا کہ ابھی جنازوں نے فارغ بھی نہیں ہوئے تھے کہ کچھ لوگوں نے ان کو ورغلانا شروع کر دیا خدارا ہمارے لیئے مزید مشکلات پیدا نہ کی جائیں ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔اور ہمیں تحقیق مکمل کرنے دیں میں بتا دوں گا کہ خو د کون تھا کہاں سے آیا کس نے بھیجا تھا یہ پولیس کی جنگ نہیں یہ پاکستان کی جنگ ہے یہ پورے ملک کی جنگ ہے آئی جی پی نے بتایا کہ ماسٹر مائینڈ کا پتہ لگانا سہولت کاروں کو پکڑنا اور آئیندہ ایسے واقعات نہ ہونا ٹارگٹ ہے۔
تمام افسران ایک ایک شہید اور زخمی کے گھر گئے دعائیں کی گئی۔ انہو ں نے بتایا کہ یہ ایک جنگ ہے اور جنگ میں جانیں جاتی ہے نقصان ہوتا ہے پولیس جوانوں کے حصلے بلند ہے یہ جنگ کی بات کرنے پر ایک ہزار جوان کھڑے ہو گئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کی قسم کھائی ہے اور مجھ سمیت تمام جوانوں نے اج حلف لیا ہے یہ جنگ پولیس کی نہیں پاکستان کی جنگ ہے اور عوام کا ساتھ ہونا ضروری ہے سکیورٹی فل پروف کر دی گئی میری بھی گاڑی کی چیکنگ کی گئی اور مجھ سمیت افسران کی گاڑیوں کی چیکنگ کی جائیگی۔