آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دو روز بعد ایک اور چاقو حملے میں پادری سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ پیر کی شام سڈنی سے تقریباً 30 کلومیٹر دور قصبے واکیلے کے کرائسٹ دی گڈ شیفرڈ چرچ میں پیش آیا۔نیو ساؤتھ ویلز کی ایمبولینس سروس کے مطابق واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک 50 سالہ شخص بھی شامل ہے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، حملہ آور کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔