اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

میرانشاہ ، سکیورٹی فورسز کی چوکی پر خود کش حملہ ناکام، 3 جوان شہید

راولپنڈی(اے ون نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں خود کش حملہ ناکام بنا دیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خودکش حملہ آور کا مقصد سکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا تھا، ڈیوٹی پر مامور فوجیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شبہ کی بنا پر خودکش حملہ آور کو روکا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور گاڑی میں سوار تھا، چیک پوسٹ پر روکے جانے پر خود کو اڑا لیا، پاک فوج کے جوانوں کی جرأت مندانہ کارروائی کے نتیجے میں بڑی تباہی ٹل گئی۔خودکش حملہ میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم، سپاہی جہانگیر خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار صاحب خان شہید کی عمر 41 سال، تعلق میانوالی سے تھا، نائیک محمد ابراہیم کی عمر 40 سال، تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا اور سپاہی جہانگیر خان کی عمر 24 سال، تعلق مردان سے تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button