اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آزادکشمیرمیں مظاہرے،جلاﺅ گھیراﺅ،سب انسپکٹرجاں بحق

مظفر آباد(اے ون نیوز )آزاد کشمیر میں سستی بجلی و سستے آٹے کی فراہمی کےلئے جاری احتجاج اور ہڑتال کے دوسرے روا مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے جس کے دوران پتھرا ﺅکے جواب میں پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کردی۔

میرپور آزاد کشمیر میں مظاہرین کےساتھ تصادم کے دوران گولی لگنے سے زخمی اے ایس آئی زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق جبکہ درجنوں پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں،سب انسپکٹر عدنان فاروق قریشی میرپور آزاد کشمیر کے تھوتھال تھانہ میں تعینات تھے۔

گزشتہ روز اسلام گڑھ کے مقام پر احتجاجی مظاہرین کےساتھ تصادم کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے تھے، پولیس کا کہنا ہے فائرنگ مظاہرین کی جانب سے کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سستی بجلی اور آٹےکی فراہمی کےلئے آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر شٹر ڈاﺅن اور پہیہ جام ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی،ہڑتال اور احتجاج کے باعث آزاد کشمیر بھر میں تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بندرہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی نے11مئی کو ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں لانگ مارچ کا اعلان کررکھا تھا، عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ روکنے کےلئے راستوں سمیت مدینہ مارکیٹ کی طرف جانےوالے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔مظفرآباد میں مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے، مظاہرین کی جانب سے پتھراﺅ کرنے پر پولیس نے جواب میں آنسو گیس کی شیلنگ کی، میرپور میں لانگ مارچ میں شرکت کےلئے لوگوں کی بڑی تعداد جلوس کی شکل میں ضلع کچہری پہنچی،مظاہرین نے مہنگی بجلی ، مہنگا آٹا نا منظورنامنظور کے نعرے لگائے۔

تفصیلات کے مطابقآزاد کشمیر بھر میں سستی بجلی و سستے آٹے کی فرا ہمی اوراشرفیہ کی شاہ خرچیاں کم کرنے کے مطالبے کو لے کر عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جاری احتجاج اور شٹرڈاﺅن و پہیہ جام ہڑتال دو سر ے روز میں داخل ہوگئی ، انتظامیہ کی جانب سے مظاہر ین کے مظفر آباد کی طرف لانگ مارچ کو روکنے کےلئے جگہ جگہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بندکردیا گیا۔

ریاست کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو ملانے والی سڑکوں پر ا نتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں بندکردیا گیا جبکہ راستوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی تاہم رکاوٹوں کے باجود مظاہرین کی بڑی تعدا د سڑکوں پر نکل آئی اور جلسے جلوس و ریلیاں نکالی گئیں ۔

شرکاءکی جانب سے مطالبات کے حق میں اور حکومت کےخلاف زبردست نعرے بازی کی گئی ،مختلف مقامات پر پولیس اور مظا ہرین کے درمیان جھڑپیں اور آنکھ مچولی جاری رہیں ،درجنوں کی تعداد میں مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button