وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جس صوبے کی اسمبلی توڑی گئی وہاں الیکشن کرا دیں گے۔
دست و گریبان ہونا سیاست نہیں، مل بیٹھ کر مسئلے حل کرنے کا نام سیاست ہے، خان صاحب پونے چار سال وزیر اعظم رہے، انہوں نے پونے چار سال لیڈر آف اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملایا۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر ڈائیلاگ نہیں کیا، انہوں نے آئینی تقرریوں پر بھی مشاورت نہیں کی، یہ بری رسمیں ڈالی گئی ہیں۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ میری آج بھی خواہش ہے انہیں سمجھ آجانی چاہئے کل خان صاحب نے بات کی کہ میں بیٹھنے اور ڈائیلاگ کرنے کو تیار ہوں، یہ وہ رویہ ہے جو ایک سیاست دان کا ہونا چاہئے۔