اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور میں خاتون کے ہاں بیک وقت4بچوں کی پیدائش

لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال میں جمعرات کے روز خاتون کے ہاں 4 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں۔

گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کے مطابق 25 سالہ حنا پطرس کو گزشتہ روز تشویش ناک حالت میں ایل جی ایچ گائنی وارڈ میں لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر خالدہ اور ڈاکٹر عائشہ ملک نے طبی معائنہ کرنے کے بعد مریضہ کو بلا تاخیر زندگی بچانے والی ضروری ادویات دے کر علاج معالجہ شروع کیا اوربڑے آپریشن سے 4 بچے پیدا ہوئے جو اپنی ماں سمیت رو بصحت ہیں۔

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے خواتین ڈاکٹرز نرسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا جنہوں نے پچیدہ آپریشن کو احسن طریقے اور کامیابی سے مکمل کیا- انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

جبکہ بچوں کے والدین اور اہل خانہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہیں۔انہوں نے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا جہاں انہیں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق علاج معالجہ کی بہترین سہولیات بلا معاوضہ میسر آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button