بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن حال ہی میں اپنے مشہور رئیلیٹی شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کی شوٹنگ کی دوران زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنے بلاگ پر زخمی ہونے کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔ بلاگ میں اداکار کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کون بنے گا کروڑ پتی شو کی شوٹنگ کے دوران ایک تیز دھار آلے سے ان کی بائیں ٹانگ کی نس کٹ گئی تھی جس وجہ سے کافی خون بہہ گیا تھا۔
امیتابھ نے بتایا کہ نس کٹ جانے کی وجہ سے مجھے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میری ٹانگ میں کچھ ٹانکے بھی لگائے گئے اور ڈاکٹروں کی جانب سے مجھے چلنے پھرنے سے منع کیا گیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنی 80 ویں سالگرہ منائی