اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

بجلی کمپنیوں نے صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاری پکڑ لی

اسلام آباد (اے ون نیوز)بجلی کمپنیوں نے صارفین کی جیبوں سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانےکی تیاری کرلی۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔نیپرا کے مطابق درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے شامل، یوز آف سسٹم چارجز اینڈ مارکیٹنگ فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ مانگےگئے ہیں، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ شامل ہیں۔

کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن لاسز، لائنوں کی مرمت اور سسٹم کے استعمال کی فیس کے لیے پیسوں کی درخواست پر نیپرا 26 اگست کو سماعت کرےگا، اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button