اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

بنوں چھاونی پر دہشتگردوں کے حملے، خودکش دھماکے، 8 فوجی جوان شہید،10دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(اے ون نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں چھاونی پر دہشتگردوں کے حملے اور خودکش دھماکے میں 8 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10دہشتگردوں کے گروپ نے بنوں چھاو¿نی پر حملہ کیا تاہم اس دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی چھاو¿نی میں داخل ہونےکی کوشش ناکام بنا دی جس پر دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاو¿نی کی دیوار سے ٹکرا دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا دہشتگردوں کی جانب سے خودکش دھماکے میں 8 بہادر جوان شہید ہوگئے جب کہ کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں تمام 10 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ گرگیا اور اس سے ملحقہ انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا، شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ظلِ حسین، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور ایف سی کے لانس نائیک سبز علی شامل ہیں۔

شہدا کا تعلق ضلع پونچھ آزاد کشمیر، خوشاب، ضلع نیلم آزاد کشمیر، ضلع مظفر آباد آزاد کشمیر، ضلع کرک، ضلع بہاولپور اور لکی مروت سے ہے، دہشتگردی کی یہ گھناو¿نی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے جو افغانستان سے کام کرتا ہے، یہ گروپ ماضی میں بھی پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت ایسے عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائی کرے، افغانستان سے آنے والے ان خطرات کے خلاف مناسب سمجھے جانے والے تمام ضروری اقدامات کریں گے جب کہ مسلح افواج دہشتگردی کی اس لعنت کے خلاف مادر وطن اور اس کی عوام کا دفاع کرتی رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button