اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن بل اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی اعتراض لگا کر وزیر اعظم آفس کو واپس بھیج دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مدارس صوبوں کی وزارت تعلیم کے ماتحت،ان کی رجسٹریشن صوبائی معاملہ ہے، اسلام آبادمیں بھی مدارس کی رجسٹریشن کے دو قوانین پہلے سے موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئے مدارس رجسٹریشن بل میں کہیں نہیں لکھا کہ بل کا اطلاق اسلام آباد میں موجود قوانین کے اوپر ہوگا جبکہ صدر مدارس رجسٹریشن بل واپس بھجواچکے اور اب بلاول بھٹو کی خواہش کے باوجود بھی دستخط نہیں ہوسکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل کو اب صرف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرایا جا سکتا ہے جبکہ وزیراعظم بھی ازخود مدارس رجسٹریشن بل پر کوئی رائے نہیں دے سکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بل مدارس کے اکاؤنٹس میں سہولت اور ان کی رجسٹریشن کے متعلق ہے، چونکہ یہ صوبائی معاملہ ہے اس لئے تمام صوبوں کویہ بل پاس کرنا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے وعدے کے باعث بلاول اور حکومتی ٹیم نے مل کر بل منظور کرایا تھا،اگر صدر دستخط کر بھی دیتے تو صوبائی معاملہ ہونے کے باعث کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button