لا ہور(اے ون نیوز)لاہور کے علاقے مصطفی ٹاﺅن کے علاقے میں شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا ، گھر کے بیڈ روم سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں برآمد، دعوت ولیمہ کی تقریب جنازے میں بدل گئی ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گیزر کی گیس لیکج کی وجہ سے دم گھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لے کر ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاون کے علاقے الفا ٹاون میں واقع گھر میں نوبیاہتا میاں بیوی پرسرار طور پر اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے دونوں میاں بیوی کی شناخت25سالہ حمنہ اور31سالہ شارق کے نام سے ہوئی دونوں کی گزشتہ روز شادی ہوئی تھی اور آج ان کا ولیمہ تھا کہ زندگی نے مہلت نہ دی۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ اٹیچ باتھ روم میں لگے گیزر کی گیس لیکج کی وجہ سے دم گھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔
تاہم شواہدکی روشنی میں معاملہ کی مزید تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔