تازہ تریندنیاکینیڈا

کینیڈا،پاکستانی ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ کی کینیڈین سینٹ کے سپیکر جارج فیوری سے ملاقات

اوٹاوا(اے ون ٹی وی کینیڈا)پاکستانی ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ کی کینیڈین سینٹ کے سپیکر سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا دونوں باہمی تعاون پر مبنی کثیر جہتی تعلقات کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،پاکستان اور کینیڈا مضبوط، کثیر جہتی شراکت داری کے رشتے میں بندھے ہیں

انہوں نے اس امر کا اظہار کینیڈا کے دارلحکومت اوٹاوا میں کینیڈا کے سینٹ اور ایوان بالا کے سپیکر مسٹر جارج فیوری سے ملاقات کے بعد کیا۔

ملاقات کے دوران ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کی سرگرمیوں میں کینیڈین حکومت کی فراخدلانہ امداد پر کینیڈین اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔

مسٹر جارج فیوری نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سفیر جنجوعہ کے ساتھ ملاقات کو "نتیجہ خیز” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین موسمیاتی تبدیلی، دو۔طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button