اہم خبریںتازہ ترینکینیڈا

کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

اوٹاوہ(اے ون نیوز)کینیڈا نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے۔

انہوں نے کہ کہ یہ معاملہ جی 20 اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ اٹھایا تھا، کینیڈین سرزمین پرشہری کے قتل میں غیرملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کیخلاف ہے۔

دوسری جانب بھارت اور کینیڈین حکومت کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں،کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا بھی حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا ۔

ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button