کینیڈا

کینیڈا،پانچ سو افراد کی لاٹ میں مارکٹائی کی اطلاع،پولیس کے پہنچنے پر دلچسپ انکشاف

اوٹاوہ(اے ون نیوز) مقامی پولیس کو نامعلوم فون کال وصول ہوئی کے ایک پارکنگ لاٹ میں پانچ سو کے قریب افراد مار کٹائی کر رہے ہیں، تاہم جب مقامی پولیس وقوعہ پر پہنچی تو وہاں انڈین کمیونٹی کے افراد دیوالی پارٹی منا رہے تھے۔


پولیس پارٹی جب موقع پر پہنچی تو وہاں سوائے میوزک، ڈانس اورروایتی دیوالی پارٹی سے لطف اٹھاتے ہوئے عوا م کےاور کچھ نہیں تھا، سوشل میڈیا پر صارفین نے اس مزاحیہ چھاپے کی متعدد ویڈیوز بھی شئیر کی ہیں اور خود پولیس والوں نے بھی اس صورتحال سے لطف اٹھایا۔


مسی ساگا شہر میں کسی بھی تہوار کے سلسلے میں آتش بازی کا پرمٹ لیا جانا لازمی ہے تاہم چار پانچ سو افراد کا کسی پارکنگ لاٹ میں جمع ہو کر کھلی فضا میں پارٹی کرنے کے لئے کوئی اجازت نامہ درکار ہے اس پر قانون خاموش ہے ، یہ وجہ تھی کہ پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔


ہندوستانی نژاد کینیڈینز کے اکثریتی علاقہ میں مقیم دیگر کینیڈینز نے ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا اور ایک صارف نے سوشل میڈیا پر یہاں تک کہہ دیا کہ ہماری حکومت نے ان لوگوں کو کیسے کھلی ڈھیل دے رکھی ہے ۔ یہ یہاں اسٹودنٹس ہیں اور ایسے لوگوں کو ملک بدر کر دینا چاہیے ۔


تاہم دوسری جانب متعدد شہریوں نے اس موقع پر اپنے انڈین پڑوسیوں کو دیوالی کی مبارک باد دی اور ان کے ہاتھ سے مٹھائی بھی بہت شوق سے کھائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button