اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اڈیالہ جیل کے گیٹ سے گاڑی کی ٹکر

راولپنڈی(اے ون نیوز) اڈیالہ جیل کےگیٹ نمبر 5 پر ایک شخص نےگاڑی گیٹ کے بیرئیر سے ٹکرا دی۔

پولیس کے مطابق کار سوار شخص بیریئر توڑ کر گیٹ نمبر 5 تک پہنچا جسے فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی ہے، اس کا تعلق تحصیل سمندری سے ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے گاڑی ریورس کرکے بیریئر اور گیٹ سے ٹکرائی۔گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button