اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور، شیر خوار بچوں کی خرید وفروخت میں ملوث گروہ پکڑا گیا ، بیچتے کیسے تھے؟

لاہور (اے ون نیوز )لاہور میں پولیس نے شیرخوار بچوں کی خرید و فروخت کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا، ملزمان سے 3 دن کا بچہ اور16 دن کی شیر خوار بچی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ سے اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ شیر خوار بچوں کو فروخت کر رہے ہیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شہناز، ثنا، مشاعل، رمضان، شہباز، مطیع الرحمن، یعقوب ، فاطمہ، کنزہ، زنیب اور معراج بی بی کو گرفتارکرلیا جبکہ ملزم انعام عباس موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خواتین ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بچوں کی خرید و فروخت کا اعتراف کیا ہے، ملزمان نے بتایا کہ وہ آن لائن گاہک تلاش کرکے بچوں کو بیچتے تھے۔

ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ برآمد ہونے والے بچے اور بچی کو 5، 5 لاکھ روپے میں اوکاڑہ سے خرید کرلائے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 8 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button