اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فرخ حبیب ، عثمان ڈار، صداقت عباسی پی ٹی آئی چھوڑ گئے؟ کیا ہم انہیں یہ کہیں یہ واپس آ جائیں،چیف جسٹس کا شعیب شاہین سے مکالمہ 

 سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کیس میں چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ فرخ حبیب ، عثمان ڈار، صداقت عباسی یہ لوگ کون ہیں؟کیا آپ اس بات پرر نجیدہ ہیں کہ یہ  پی ٹی آئی چھوڑ گئے؟ کیا ہم انہیں یہ کہیں یہ واپس پی ٹی آئی  میں آ جائیں۔

سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کیس کی براہ راست سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ مسنگ پرسن کا بل مسنگ بل کیس بن گیا ہے،چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کیلئے چیزیں نکالنا ہمارا کام نہیں ہے،یہ بل تو شیخ رشید نے جمع کرایا، آپ نے کہاکہ شیریں مزاری نے جمع کرایا،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ شیخ رشید خود کتنی بار وزیر رہ چکے ہیں؟کیا آپ شیخ رشید کو معصوم لوگوں کی کیٹیگری میں رکھیں گے؟فرخ حبیب ، عثمان ڈار، صداقت عباسی یہ لوگ کون ہیں؟کیا آپ اس بات پرر نجیدہ ہیں کہ یہ  پی ٹی آئی چھوڑ گئے؟ کیا ہم انہیں یہ کہیں یہ واپس پی ٹی آئی  میں آ جائیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یا تو کسی کو اعتزاز احسن کے سامنے اٹھایا گیا ہو تو وہ بات کرے،آپ ان کی جگہ کیسے بات کر سکتے ہیں؟ شعیب شاہین کیا آپ گواہ ہیں؟وکیل شعیب شاہین نے جواب دیا کہ پورا پاکستان گواہ ہے،چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہاکہ آپ ایسے ڈائیلاگ نہ بولیں،آپ نے صرف ایک پارٹی کے لوگوں کا ذکر کیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یہ سب پارٹی چھوڑ گئے اس کا ہمارے پاس کوئی حل نہیں،ہم اس معاملے کو بہت سنجیدہ لینا چاہتے ہیں۔

شعیب شاہین نے کہاکہ بلوچ لاپتہ افرا دکا معامہ بھی  درخواست میں اٹھایا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ محمد خان بھٹی کون ہیں، آپ سے کیا تعلق ہے؟شعیب شاہین نے کہاکہ محمد خان بھٹی پہلے لاپتہ تھے، اب پیش کردیئے گئے،جن لوگوں کو اٹھایا جائے گا ان ہی کی بات کروں گا ناں، جن کو پروٹوکول دیا جائے گا تو ان کی بات تو نہیں کروں گا،جو پرانے بلوچ طلبا کے ساتھ ہوا اس کاریفرنس میں نے دیا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم مفروضوں پر نہیں چلیں گے، یہ عدالت ہے کوئی طریقہ کار ہوتا ہے،

چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ مان لیجیے آپ نے کوئی تفریق رکھی ہے، کیا آپ نے کوئی لسٹ لگائی ہے کہ یہ نام مسنگ پرسن ہیں؟کیا آپ نے کوئی لسٹ لگائی کہ یہ لوگ کس پریڈ میں مسنگ ہوئے؟آپ کا کہن اہے کہ جو 50لوگوں کی نگران وزیراعظم نے بات کی وہ غلط ہے،آپ کاکہنا ہے کہ 50لوگوں سے کہیں زیادہ تعداد ہے،ہم آپ سے جو سوال پوچھتے ہیں آپ اس کا جواب نہیں دیتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button