اہم خبریںپکوانتازہ ترین

مزیدار مٹن نہاری اور روغنی نان بنانے کا آسان طریقہ

لاہور(اے ون نیوز)آج ہم آپ کو مزیدار مٹن نہاری بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں،جو گھر میں بنانا بہت ہی آسان ہے.
اجزا
مٹن ایک کلو ……بڑے ٹکڑے
میدہ ایک کپ
تیل حسب ضرورت
پیاز دو عدد …….بڑی
ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
نہاری مصالحہ دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
یخنی ایک لیٹر
ہری مرچ حسب ضرورت
ہرا دھنیا حسب ضرورت
لیموں حسب ضرورت
ادرک حسب ضرورت

ترکیب
سب سے پہلے میدے کو اچھی طرح بھون لیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔
اب اس میں ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ اور مٹن ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
اس کے بعد نہاری مصالحہ اور نمک ڈال کر ایک سے دو منٹ تیز آنچ پر بھونیں اور یخنی شامل کرلیں۔
جب گوشت گل جائے تو میدہ میں پانی گھول کر تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کریں اور مکس کرلیں۔
جیسے ہی گریوی گاڑھی ہوجائے تو پیاز کا بگھار لگائیں۔
ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں اور ادرک سے گارنش کریں اور سرو کریں۔

روغنی نان بنانے کا طریقہ….
میدہ 2 کپ
یسٹ ½-2 چائے کا چمچ
چینی 1 چائے کا چمچ
مکھن 1 کپ
نمک حسبِ ضرورت
سب سے پہلے نیم گرم پانی میں یسٹ اور چینی شامل کر کے چھوڑ دیں۔
جب یسٹ پھول جائے تو ایک مکسنگ باول میں ڈالیں اور میدہ، نمک اور 2-3 کھانے کے چمچ مکھن چھوڑ کر باقی شامل کر لیں اورآٹا گوندھ لیں۔
پھر اسے 2-3 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اور پیڑے بنا لیں۔
موٹا موٹا بیل کر کانٹے سے نشان لگا لیں اور پہلے سے گرم اوون میں رکھ دیں۔
اوون کو 200 ڈگری پر 8-10 منٹ تک کے لئے بیک کریں۔
کلر آ جانے پر مکھن سے برشنگ کر لیں اور مزید 1-2 منٹ کےلیے مزید بیک کریں۔اوون سے نکال کر گرما گرم پیش کریں نان تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button