جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئے۔
شاہ محمود قریشی نے عدالت میں کہاکہ میں نے پاکستان کا عالمی سطح پر مقدمہ لڑا،پاکستان اور اداروں کی دنیا میں صفائیاں دیتا رہا، کیا یہ انصاف ہے؟وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ رات بھر مجھے انتہائی ٹھنڈے کمرے میں رکھا گیا،9مئی کو راولپنڈی تو کیا پنجاب میں بھی نہیں تھا،ان کاکہناتھا کہ میری حالت خراب تھی، طبی امداد کی استدعا کی لیکن پولیس افسران انکاری ہوگئے۔