اہم خبریںتازہ ترینکھیل

پاکستانی نژاد کرکٹر کو نسلی تعصب کا نشانہ بنانے پر یارکشائر کاؤنٹی کو بڑا جرمانہ

لندن(اے ون نیوز)یارکشائر کاؤئنٹی پر نسلی تعصب برتنے پر 4 لاکھ پاؤنڈز جرمانہ عائد اور 48 پوائنٹس سے بھی محروم کردیا گیابرطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ڈسپلن کمیٹی نے جرمانہ پاکستانی نژاد کرکٹر عظیم رفیق کی شکایت پر لگایا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عظیم رفیق نے گزشتہ سال نسلی تعصب کا انکشاف کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یارکشائر کاؤئنٹی نے جرمانہ اور سزا کو تسلیم کیا، اور کہا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کےلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ اس کھیل میں نسلی تعصب کی کوئی گنجائش نہیں۔

یارکشائر کاؤئنٹی پر گزشتہ ماہ دو سال کی پابندی اور 3 لاکھ پاونڈز جرمانہ عائد کیا گیا تھا، کیس کی مزید سماعت کے بعد جرمانہ 4 لاکھ پاونڈز کردیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق یاکشائر کاؤنٹی کو 48 پوائنٹس سے بھی محروم ہونا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button