اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

کوہاٹ،بیٹے کے خواہشمند سنگدل باپ نے نومولود جڑواں بیٹیوں کو قتل کردیا

کوہاٹ(اے ون نیوز)زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ ہو گئی،کوہاٹ میں بیٹے کی خواہش رکھنے والے شقی القلب باپ نے نومولود جڑواں بیٹیوں کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اسے بیٹیاں پسند نہیں تھیں،ملزم نے بچیوں کوپانی کے ڈرم میں ڈبو کر قتل کرنے کے بعد انہیں دفنا دیا تھا اور اپنی بیوی کو دھمکی دی تھی کہ کسی کو بتایا تو طلاق دے دوں گا اور قتل کر دوں گا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا اور اس کی نشاندہی اور عدالتی اجازت سے قبرکشائی کی گئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچیوں کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہو گیا تھا۔

ملزم کا تعلق میانوالی سے ہے اور وہ کوہاٹ کے نواحی گاو¿ں بھورہ گھڑی کے قریب مال مویشی کے نجی فارم میں ملازم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button