اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ
ضلع کرم ، دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 11افراد جاں بحق

ضلع کرم (اے ون نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ 11 افراد کی جان لے گئی جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقے میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔