پاکستانتازہ ترینسندھ

ملک بھر میں سندھی کلچر ڈے کی رنگا رنگ تقریبات ،شہر شہر ریلیاں ،شرکاءکا رقص

کراچی (اے ون نیوز) سندھی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے سندھ سمیت ملک بھر میں کلچرڈے جوش و خروش کیساتھ منایا گیا ۔

سماجی، سیاسی تنظیموں سمیت شہریوں کی جا نب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ،سندھ کے نامور فنکاروں نے سندھی گیت پیش کئے ، سندھی اجرک اورٹوپی پہنے بچوں بڑوں کے جئے سندھ نعرے ، ریلیوں کے شرکاءکا شہروں کی سڑکوں پر رقص ، بچوں کو چہروں خوشی کے رنگ نظر آئے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ریلیوں کے شرکاءنے کندھوں پر سندھی اجرک اور سر پر سندھی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں اور ریلیوں کے شرکا سندھی گیتوں اور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے ہوئے سندھ سے اپنی محبت کا اظہار کیا ، ریلیوں میں شریک چھوٹے بچوں اور بچیوں نے بھی سندھی لباس پہنے ٹوپی اجرک اوڑھے شرکت کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیاچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سندھ کے یوم ثقافت پر اہل سندھ کو مبارکباد پیش کی۔

یوم ثقافت سندھ پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت انڈس اور اسلامی تہذیب کا حسین امتزاج ہے، سندھی ثقافت کی ماں موہنجو داڑو ہے، سندھ کی اجرک، ٹوپی، رلی، لوک ادب، موسیقی اور کھانے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دنیا بھی اس پر متفق ہے کہ ثقافتی تنوع انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے، پاکستانی ثقافت، آرٹ اور ادب کو فروغ دینا پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے، پاکستانی نوجوان اپنی ثقافت کو دنیا میں جدید انداز سے اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button