اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے خصوصی سائیکل مل گئی

اسلام آباد (اے ون نیوز)عدالتی احکامات کے بعد ورزش کیلئے خصوصی سائیکل اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کو مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالدیوسف پیش ہوئے۔عدالت کو آگاہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل پہنچا دی گئی۔

وکیل پی ٹی آئی خالدیوسف نے جج سے مکالمہ کرتےہوئے کہا آپ کا بہت شکریہ۔جس پر جج ابو الحسنات نے ریمارکس دیے کہ چلیں شکر ہےچیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل جیل میں پہنچا دی گئی۔

اس سے قبل خصوصی عدالت نے سائیکل فراہمی کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا تھا۔جس میں جیل انتظامیہ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ قوانین اور جیل مینوئل پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button