پاکستانتازہ ترین

اثاثہ جات کیس،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیاگیا

احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی کارروائی ختم کردی،جج محمد بشیر نے کہاکہ نئے ایکٹ کے بعد کیس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں، احتساب عدالت اسلا م آبادنے اثاثہ جات کیس ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔

اسحاق ڈار نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی،عدالت نے اسحاق ڈار کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر رکھی تھی،عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،ریفرنس میں اسحاق ڈار ،سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد،نعیم محمود اور منصور رضا رضوی نامزد تھے،ریفرنس میں تفتیشی افسر سمیت 42 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔

عدالت نے کہاکہ ترمیمی ایکٹ کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی ہمارا اختیار نہیں، ہم نیب اور نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں،جج احتساب عدالت نے کہاکہ اسحاق ڈار کیخلاف جاری ٹرائل ختم کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button