اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور؛ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6افراد کی موت کا معاملہ ، تحقیقات کے دوران نئے انکشافات سامنے آگئے

لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6افراد کی موت کے معاملے پر تحقیقات کے دوران نئے انکشافات سامنے آگئے ۔

ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیور افنان کی حادثے سے قبل جاں بحق افراد کیساتھ جھڑپ ہوئی تھی،افنان وائی بلاک سے گاڑی میں بیٹھی خواتین کا کافی دیر تک پیچھا کرتا رہا۔

حکومتی ذرائع کاکہناتھا کہ متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور حسنین نے کئی بار گاڑی کی سپیڈ تیز کی کہ افنان پیچھے چھوڑ دے،ملزم افنان نے گاڑی کا پیچھا نہیں چھوڑا اور مسلسل خواتین کو ہراساں کرتا رہا،وائی بلاک نالہ پر متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور حسنین نے گاڑی روک کر افنان کو ڈانٹا،دوسری گاڑی سے حسنین کے والد نے بھی ملزم افنان کو سمجھایا کہ خواتین کو ہراساں مت کرو۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران ملزم افنان دھمکیاں اور گالیاں دیتا رہا،حسنین اپنی بہن اور بیوی کو لیکر آگے نکلا تو ملزم نے دوبارہ پیچھا شروع کردیا،چوک پر گھوم کر ملزم افنان نے 160کی سپیڈ سے گاڑی خواتین والی گاڑی سےٹکرا دی،حادثے کے بعد حسنین کی گاڑی 70فٹ روڈ سے دور جا گری اور سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے،حادثے کے بعد 4افراد ملزم کو چھڑانے پہنچے لیکن لوگوں کا غصہ دیکھ کر بھاگ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button