ڈھاکہ(اے ون نیوز) بنگلادیش میں طلبہ نے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کر دیا اور اس دوران آج ہونے والے مظاہروں میں اب تک 65 افراد ہلاک ہو چکے، طلبہ وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بنگلادیش میں طلبہ اپنے مطالبات کی عدم منظوری پر ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ہیں اور اس بار طلبہ نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک میں سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کردیا ہے، ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر موجود ہیں اور حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
اے ون ٹی وی کے مطابق آج ہونے والے مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں تصادم کے دوران اب تک کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حکومت نے شام 6 بجے کے بعد کرفیو لگانے کے احکامات بھی جاری کردئےے ہیں جبکہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔