اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

ڈالر کی اونچی اُڑان ،روپے کا برا حال

کراچی(اے ون نیوز) کاروبار کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر انٹر پھر مہنگا ہوا ہے، ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 283 روپے 90 پیسے ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں یکم مئی کی عام تعطیل کے بعد بھی 16 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button