اسلام آباد(اے ون نیوز)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الیکشن کمیشن آمد،چیف الیکشن کمشنر سے امریکی سفیر کی ملاقات
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حمایت کی یقین دہانی کروائی.
امریکی سفیر نے کہا پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے.
ڈونلڈ بلوم نے کہا پاک-امریکہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا.