اہم خبریںتازہ ترینکھیل

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے افغانستان پر پابندیاں لگوانے کا فیصلہ کرلیا

لندن(اے ون نیوز)طالبان کی جانب سے افغان خواتین پر پابندیوں سے متعلق چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے مطالبے پر ای سی بی نے میچ کے بائیکاٹ سے گریز کرتے ہوئے گیند آئی سی سی کے کورٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق چیف ایگزیکٹو ای سی بی اور اراکین کی آئی سی سی سے پیر کو میٹنگ شیڈول ہے۔ انگلینڈ بورڈ آئی سی سی سے افغانستان کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرےگا اور افغانستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نہ ہونے پرفنڈنگ روکنےکا مطالبہ بھی کرےگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ای سی بی مطالبہ کرے گا کہ افغان ویمن ٹیم بننے تک رقم اکاؤنٹ میں رکھی جائے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ای سی بی، آئی سی سی سے افغان ویمن ٹیم بنانےکی ڈیڈ لائن رکھنےکا مطالبہ بھی کرےگا۔رپورٹ کے مطابق ای سی بی حکام کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کپتان جوزبٹلر سے بھی افغانستان کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button