اسلام آباد(اے ون نیوز)وزات داخلہ نے نیب کی سفارش پر نجی بینک کے تین افسران اور ایک سرکاری افسرکا نام ای سی ایل میں شامل کردیا۔
جانک راجہ،سنجے کمار،سراج الدین اور عبدلخالق کا نام ای سی ایم میں شامل کردیا،کندھ کوٹ میں نجی بینک کے عملے کی ملی بھگت سے ایک ارب 11 کروڑروپے کے جعلی فیملی پنشن اسکینڈل پکڑا گیا۔
اسکینڈل میں ملوث 4 مذکورہ افراد نے جعلی فیملی پنشن اکاونٹ کھولا ،جعلی فیملی پینشن اکاونٹ سے قومی خزانے کو ایک ارب 11 کروڑ روپے نقصان پہنچایا گیا،جعلی فیملی پینشن اسکینڈل میں ملوث افراد کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ،نیب نے جعلی پینشن اکاونٹ اسکینڈل کی انکوائری مکمل کرلی،اہم گرفتاریوں کا امکان۔