اہم خبریںبرطانیہ

دنیا بھر کی طرح سوئٹزر لینڈ میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

سوئٹزر لینڈ ( عمران مزمّل )دنیا بھر کی طرح سوئٹزر لینڈ میں بھی عید الفطر کو مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منایا گیا۔

سوئٹزر لینڈ کے تمام بڑے شہروں زیورخ ، باصل، برن اور جنیوا میں عید الفطر کے بڑے بڑے اجتماعات منعقدکئے گئے۔ سوئس کے شہر لوزرن میں پاک سوئس سوسائٹی کے زیر اہتمام عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی جس میں پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکی مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی

سوئس میں مقیم مسلمانوں نے آج عید الفطر کی نماز کی ادائیگی مذہبی عقیدت و احترام سے کی، سوئس کے ہر چھوٹے بڑے شہر لوزرن ،زیورخ ، باصل، برن اور جنیوا نماز عید الفطر کی ادائیگی کے خصوصی انتظامات کئے گئے،پاک سوئس سوسائٹی لوزرن کے زیر اہتمام شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد خاص سعید اقبال قادری کی امامت میں نماز عید الفطر ادا کی گئی اور امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا آج مسلمانوں پر زوال کی سب سے بڑی وجہ امت مسلمہ کا حضور اکرم ﷺ اور ان کے صحابہ کی دی ہوئی تعلیمات سے دوری ہے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا مقصد اپنے اپ کو گناہوں سے پاک کرنا اور ایک دوسرے کو معاف کرنا ہے۔ اسلام محبت امن معاف کرنا اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے اور ہم سب کو چاہیے عید الفطر کے اس خوشی کے موقع پر اپنے غریب عزیز و اقارب کو بھی عید الفطر کی خوشیوں میں شامل کریں۔

بچوں نے بھی عید الفطر کی نماز ادا کی اور عید کی نماز کے بعد بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور شرکا کی تواضح لذیذ کھانوں سے کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button