اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فارم 45، فارم 46، فارم 47، فارم 48 اور فارم 49 کیا ہیں؟

ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات میں اب چند ہی روز باقی ہیں، الیکشن والے روز کچھ فارمز بہت ضروری ہوتے ہیں جن کے بارے میں جاننا ضروری ہے، فارم 45، فارم 46، فارم 47، فارم 48 اور فارم 49 وہ فارمز ہیں جو الیکشن نتائج مرتب کرنے کے نظام سے متعلق ہیں

فارم 45 
فارم 45 جسے عام طور پر "رزلٹ آف دی کاو¿نٹ” کہا جاتا ہے، اس فارم میں پولنگ سٹیشن کا نمبر، حلقے کا نام، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد، ڈالے گئے ووٹوں کی کل تعداد اور ہر امیدوار کے حاصل کردہ ووٹوں کی تفصیل شامل ہوتی ہے، امیدوار پولنگ سٹیشن سے فارم 45 کے ذریعے اپنے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد خود گن سکتے ہیں۔
فارم 46
 فارم 46 میں پولنگ سٹیشن میں موصول ہونے والے بیلٹ پیپرز کی تعداد، بیلٹ باکسز سے نکالے گئے بیلٹ پیپرز کی تعداد، چیلنج کئے گئے، غلط اور منسوخ شدہ بیلٹ پیپرز کی تعداد سے متعلق تمام معلومات موجود ہوتی ہیں، اس کے علاوہ فارم 46 میں غیر قانونی نتائج کے بارے میں بھی معلومات شامل ہوتی ہیں۔
فارم 47
 فارم 47 میں انتخابی حلقے کے غیر مصدقہ نتائج کے بارے میں معلومات شامل ہوتی ہیں، اس کے علاوہ اس فارم میں ڈالے گئے اور منسوخ کئے گئے ووٹوں کی تعداد کا بھی ذکر ہوتا ہے۔
فارم 48
الیکشن نتائج کی تیاری کے لئے فارم 48 سب سے اہم فارم ہے کیونکہ اس میں ایک حلقے میں ہر امیدوار کو ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد شامل ہوتی ہے۔
فارم 49
فارم 49 جسے پاکستان کے گزٹ میں شامل کیا گیا ہے اسے حتمی اور سرکاری نتیجے کا فارم بھی کہا جاتا ہے،فارم 49 میں امیدواروں کے نام، ان سے وابستہ سیاسی جماعتوں کے نام اور انتخابی حلقے میں حاصل کردہ ووٹ کی معلومات شامل ہوتی ہیں۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button