تازہ ترین

میڈیا ورکرز الیکشن2025ء،قلم کی جیت، پھول ہار گیا قلم ورکرز اتحاد کا کلین سویپ

عدنان شوکت 284 ووٹ لے کر صدر ، ملک قمر عزیز 262 ووٹ لیکرسینئر نائب صدرمنتخب

لاہور( اے ون نیوز )میڈیا ورکرز لاہور کے الیکشن میں” قلم“ کی جیت جبکہ پھول” پتی پتی“ ہوگیا-

الیکشن 2025 میں ورکر ز اتحاد گروپ کا کلین سویپ، مخالف گروپ پروفیشنل پینل کو عبرتناک شکست، صرف گورننگ باڈی کی ایک سیٹ ہی بچا سکا-

قلم کے انتخابی نشان پر قلم ورکرز اتحاد گروپ کے تمام امیدواروں نے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ انتخابی نشان قلم کے پینل سے صدر کے امیدوار عدنان شوکت نے 284 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی جبکہ مدمقابل نصیب علی تبسم 244 ووٹ حاصل کر سکے۔

سینئر نائب صدر ملک قمر عزیز 262 ووٹوں کے ساتھ فاتح رہے جبکہ مدمقابل آفتاب 254 ووٹ لے سکے۔نائب صدر کیلئے خاقان متین نے272 ووٹ لیکر کامیاب، مدمقابل تنویر 234 ووٹ حاصل کر سکے،جنرل سیکرٹری کیلئے طاہر منصف اعوان نے ریکارڈ 292 ووٹ حاصل کئے جبکہ مدمقابل امیدوار عاصم لطیف کو شکست ہوئی۔

ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے شہباز گجر 275 ووٹ لے کر فاتح جبکہ رانا شفاقت صرف 251 ووٹ حاصل کر سکے۔فنانس سیکرٹری کیلئے خرم علی نے 276ووٹ لےکر کامیاب جبکہ اصغر علی 242ووٹ لے سکے۔

مجموعی طور پر734 ممبران نے الیکشن میں حصہ لیا۔قلم ورکرز اتحادکی تاریخی فتح میں گروپ کے سرگرم ارکان استاد شکیل، ذوالفقار علی، طارق شاہ، عرفان الٰہی، طلعت محمود، حافظ ذکی، حسیب، ملک ندیم، صدیق گجر، شہزاد،علامہ مظفر، خالد اور وسیم بھٹی و دیگرنے اہم کردار ادا کیا۔

الیکشن کی ووٹنگ 41 جیل روڈپر ہوئی۔ تاریخی کامیابی پر صدر عدنان شوکت نے کہا کہ ورکرز کی فلاح و بہبود اور تنظیم کے استحکام کیلئے تمام پینل کے ممبران کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے اور انشاءاللہ ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button