جرمن حکومت نے ایلون مسک پر انتخابی عمل میں مداخلت کی کوشش کا الزام لگا دیا-
حکومتی ترجمان کے مطابق ایلون مسک وفاقی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہےہیں-
اس سے قبل مسک نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی حمایت کا اظہار کیا تھا،جماعت اے ایف ڈی مسلم اور ہجرت مخالف جماعت ہے-
جرمن صدر فرینک والٹر نے 28 دسمبر کو پارلیمنٹ تحلیل کی تھی،پارلیمنٹ تحلیل ہونے سے اگلے سال 23 فروری کو انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی تھی
جرمن چانسلر 16 دسمبر کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے-