فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایئرپورٹ پر ایک پروفیشنل فٹ بالر اور اس کی پارٹنر سے 100کلوگرام کوکین پکڑ لی گئی۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق 29سالہ جین مینوئل نیڈرا نامی یہ کھلاڑی فرانسیسی جزیرے مارتینیک کے ایگلون ڈو لامینتین فٹ بال کلب کی طرف سے کھیلتا ہے۔
نیڈرا اپنی پارٹنر کے ہمراہ پرواز میں سوار ہونے کے لیے آیا اور جب سکیورٹی چیکس پر ان کے سوٹ کیس چیک کیے گئے تو ان میں سے حیران کن طور پر 100کلوگرام ہیروئن برآمد ہوگئی جس پر دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کے وقت نیڈرا ذاتی حیثیت میں سفر کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ نیڈرا فٹ بال میں مارتینیک کی بین الاقوامی سطح پر بھی نمائندگی کر چکا ہے۔