اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فرخ حبیب کی بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا،عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فرخ حبیب نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں، انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

فرخ حبیب استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی دفتر لاہور پہنچے جہاں انہو ں نے عون چوہدری کی موجودگی میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ میڈیا نمائندگان کے ساتھ پرانا تعلق ہے، 5ماہ سے ہم سب اپنے گھروں میں موجود نہیں تھے، 9مئی کو افسوس ناک واقعہ پیش آیا،فرخ حبیب نے کہا کہ کہ آئینی طریقے سے عدم اعتماد ہوا، خود احتسابی کا عمل بہت ضروری ہوتا ہے۔

یہ کوئی کفر اور اسلام کی جنگ نہیں، 5ماہ کے دوران دماغ میں ایک سوچ موجود تھی، ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنانے میں مصروف تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنانے میں مصروف تھے، کچھ مخلص دوستوں نے مشکل وقت میں رہنمائی کی، پی ٹی آئی چیئرمین کو آئینی طور پر اقتدار سے ہٹایا گیا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بعد سیاسی جدوجہد کی بجائے انتشار کا راستہ اپنایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں کو تشدد کی راہ اپنانے کے لیے اکسایا، پی ٹی آئی کارکنوں کو اداروں کے خلاف بھڑکایا گیا، عمران خان نے کارکنوں کو بیلٹ کی بجائے پر تشدد کارروائیوں کا درس دیا، پر تشدد کارروائیوں سے املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

اس موقع پر فرخ حبیب نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنما پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں کو 9مئی کے سانحے کے لیے تیار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button