اہم خبریںتازہ تریندنیا

غزہ جنگ بندی میں توسیع ہوگئی، قطری وزارت خارجہ

غزہ  میں جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع ہوگئی، قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ قطر کی ریاست نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو مزید دو دن تک بڑھانے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں دو روزہ توسیع پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کو انہی شرائط کے تحت مزید دو دن تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے جیسا کہ سابقہ ​​جنگ بندی کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا آخری دن تھا، جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکا، یورپی یونین، مصر، قطر کی جانب سے کوششیں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button