اہم خبریںتازہ تریندنیا

اسرائیل نے انسانیت کی دھجیاں اڑادیں،ایک اور اجتماعی قبر مل گئی

غزہ (اے ون نیوز)صہیونی ریاست اسرائیل نے انسانیت کی پامالی کی تمام حدیں پار کر ڈالیں،غزہ کے ہسپتال سے ایک اور اجتماعی قبر مل گئی۔

اے ون ٹی وی کے مطابق غزہ میں قائم الشفا اسپتال کے اندر سے تیسری اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے، جس میں سے 49 افراد کی ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو اور ایمبولینس عملے کو بدھ کے روز امدادی کاموں کے دوران اسپتال کے اندر سے ایک اور اجتماعی قبر ملی جس میں سے 49 افراد کی لاشیں نکالی گئیں ہیں۔

اس اجتماعی قبر کے بعد اب غزہ اور اسپتال کے اطراف سے برآمد ہونے والی اجتماعی قبروں کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق الشفا میڈیکل کمپلیکس سے تین جبکہ ناصر میڈیکل کمپلیکس سے تین اور ایک دوسرے اسپتال سے اجتماعی قبر برآمد ہوچکی ہیں جن سے 520 لاشیں نکلی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق الشفا اسپتال میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ امدادی کارکنوں کا ماننا ہے کہ ملنے والی لاشوں میں سے بیشتر مریضوں کی ہیں جو علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل تھے جبکہ دیگر ا±ن کے لواحقین کی ہوسکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button