غزہ (اے ون نیوز)اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ میں حماس رہنما اسمعیل ہنیہ کے گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ان کی بہن سمیت 10افراد شہید ہوگئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بمباری میں شہید ہونےوالوں میں اسمعیل ہنیہ کے خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے پناہ گزین سکول پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 16فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب صہیونی فوج نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کر دیا، جس کے سبب مزید 8فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے خان یونس میں غذائی قلت سے دوچار فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔