اہم خبریںتازہ تریندنیا

ٹرمپ کے غزہ کا کنٹرول لینے کے اعلان پر آسٹریلوی وزیراعظم کا سخت ردعمل

کینبرا (اے ون نیوز) آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےغزہ پر کنٹرول کے اعلان سے انہیں شدید دھچکا لگا۔

اے ون ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ انتھونی البانیز کا کہنا تھا ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر کنٹرول کرنے کے اعلان سے انہیں دھچکا لگا۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم اس کے مالک ہوں گے جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا، فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق سعودی عرب کا مؤقف مضبوط اور غیر متز لزل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button