اہم خبریںتازہ تریندنیا

پاکستانی نوجوانوں کی کشش، ایک اور کم عمر لڑکی کی محبت کی خاطر پاکستان آنیکی کوشش، پولیس نے پکڑ لیا

جے پور(اے ون نیوز) راجستھان کے شہر جے پور کی پولیس نے جے پور ائیرپورٹ سے ایک کم سن لڑکی کو حراست میں لیا ہے جو پاکستان جانے کی غرض سے ائیرپورٹ آئی تھی اور اس نے پولیس کو جھوٹی کہانی سناکر گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق لڑکی جو مبینہ طور پر نابالغ ہے، بغیر دستاویزات کے اپنے ایک انسٹاگرام کے دوست سے ملنے پاکستان جارہی تھی اور ائیرپورٹ حکام کو قائل کرنے کے لیے اس نے جھوٹی کہانی تیار کررکھی تھی۔

تاہم ائیرپورٹ حکام کو شبہ ہوا تو انہوں نے تفتیش کی اور بعدازاں لڑکی کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

ہوائی اڈے کے اسٹیشن آفیسر دگپال سنگھ نے بھارتی ایجنسی کو بتایا کہ لڑکی کے پاس بین الاقوامی سفر کے لیے درکار دستاویزات نہیں تھے اور جے پور سے پاکستان جانے کے لیے بھی کوئی فلائٹ نہیں تھی۔

لڑکی نے پاکستان کی رہائشی ہونے کی ایک جھوٹی کہانی سنائی جو اپنی خالہ کے پاس رہنے کے لیے بھارت آئی تھی، اس نے ائیرپورٹ حکام کو یہ بھی بتایا کہ چونکہ اب اس کی خالہ کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں اس لیے وہ پاکستان جانا چاہتی ہے۔

لڑکی کی دلیرانہ کہانی سے دنگ رہ کر ائیرپورٹ حکام نے اس سے اچھی طرح پوچھ گچھ کی جس پر اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

تفتیش کے دوران اہلکار نے بتایا کہ لڑکی نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے ایک دوست سے ملنے پاکستان جارہی تھی جس نے اسے ائیرپورٹ پر سکیورٹی سے نمٹنے کے لیے رہنمائی بھی کی۔

بعد ازاں لڑکی کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور اس نے قبول کیا کہ وہ اپنے انسٹاگرام دوست سے ملنے پاکستان جانے کے لیے ائیرپورٹ پہنچی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button