اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بینگن،چوزہ،جوتے،ہری مرچ،بکری اور بوتل،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواران کوعجیب وغریب انتخابی نشانات الاٹ

تحریک انصاف کے رہنما پرویز الہیٰ کو گدھا گاڑی کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا تاہم صرف وہی نہیں پی ٹی آئی کے کئی دوسرے حمایت یافتہ امیدواران بھی ہیں جنہیں عجیب و غریب نشانات الاٹ کئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تحریک انصاف کے اسلام آباد سے حمایت یافتہ امیدوار عامر مغل جو قومی اسملبی کی نشست کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں ان کو بینگن کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس عجیب و غریب انتخابی نشان کے سبب ان کی الیکشن مہم حتی کہ مقبولیت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے موقف اختیار کیاکہ انتخابی نشانات آزاد امیدواران کیلئے تیار کی گئی لسٹ میں سے دیئے گئے اور ریٹرننگ افسر کا استحقاق ہے کہ وہ انتخابی نشان الاٹ کرے۔

این اے 167 حاصل پور سے پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز گدن کو چارپائی کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کو بوتل کا نشان جاری کر دیا گیا جس کے خلاف انہوں نے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا تھا۔ دیگر پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواران میں عمیر نیازی کو بطخ، خرم شیر زمان کو ڈھول، سردار نبیل ڈاہر کو ہری مرچ، جمشید دستی ہارمونیم، روزینہ بھٹو بکری، چوہدری اقبال وڑائچ جوتے، راجہ سلیم باجہ، سمیع اللہ چوہدری شاور، مہربانو چمٹا اور عمیر وسیع کو چوزے کا انتخابی نشان جاری کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button