پشاور(اے ون نیوز) سٹی ڈویژن کے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے اہم کاروائی کی ہے کاروائی کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے اہم شخص کو گرفتار کیا ہے ۔
ملزم کی گاڑی سے ساڑھے نو کلو گرام سے زائد سونا اور چھ لاکھ سعودی ریال بھی برآمد کئے گئے ہیں، سونا اور کرنسی کی مالیت تقریبا 16کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، جو برآمدہ سونا اور غیر ملکی کرنسی ممکنہ طور پر منی لانڈرنگ کے طور پر سمگل کیا جا رہا تھا،گرفتار ملزم کے حوالے سے دیگر اداروں سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عبد العلی خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سرکلر روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے تقریبا 16گروڑ روپے مالیت کی ساڑھے نو کلو گرام سے زائد سونا اور چھ لاکھ سعودی ریال برآمد کرلی گئی ہے کاروائی کے دوران ملزم انار الدین ولد فخر الدین ساکن افغانستان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ گاڑی کے زریعے غیر قانونی طور پرسونا اور سعودی ریال سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھاجس کے حوالے سے دیگر اداروں سے رابطہ کر لیا گیا ہے ۔
رقم اور سونا کو دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے استعمال کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، غیر ملکی شہری سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی بذات خود ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، ملزم کا دہشتگردانہ تنظیموں سے تعلق بارے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جس کی بابت تحقیقاتی اداروں سے رابطہ قائم کرنے کے لئے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔